Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 12 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمرے پر پابندی کے باوجودخانہ کعبہ کا طواف جاری

قومی نیوز جمعرات 05 مارچ 2020
عمرے پر پابندی کے باوجودخانہ کعبہ کا طواف جاری

مکہ مکرمہ،کراچی ،روم ( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں انسداد کورونا وائرس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مقامی شہریوں اور مکینوں کے عمرہ ادائیگی پر پابندی کی خبروں کے باوجود حرم شریف میں طواف وسعی کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نمازیوں اور زائرین کی آمد بھی معمول کے مطابق جاری ہے تاہم ان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ اعلان سے قبل بیرون ملک سے آ نیولے زائرین و متعمرین اپنے ملکوں کو واپس جاچکے ہیں، تازہ ترین صورتحال میں پابندی پر کسی حتمی تاریخ کا ذکر نہیں

شدید ترین سمندری طوفانوں میں 3 گنا اضافہ

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اژدھام کو کم کرنے اور وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے لگائی گئی ہے، بدھ کو ریاض، دمام،جدہ،اور دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں عمرہ و زائرین کی بسیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچیں۔

ادھرکورونا وائرس سے بچائو کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں نے اقدامات تیز کردیے ہیں ، چین سے شروع ہونے والے وائرس سے اٹلی ، ایران ، جنوبی کوریا اورامریکا میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکام نئے قرنطینہ زونز اور پابندیوں پر غور کررہے ہیں

پولینڈ ، مراکش اور انڈورا میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا ،دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3200 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد93ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، اٹلی میں کورونا سے مزید 28ہلاکتوں کے بعد تعداد107ہوگئیں جس کے بعد اسکولز اور یونیورسٹیوں کو 15مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ، اس سے قبل کسی یورپی ملک نے یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3ہزار ہوچکی ہے ، اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کورونا کی وباءکو روکنے کیلئے فٹبال میچز میں شائقین پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر بھی غور کیا جارہا ہے، چین کے وسطی خطے کے بعد کورونا سب سے زیادہ اٹلی میں تیزی سے پھیل رہا ہے

اٹلی کے دارالحکومت روم میںحکام نے بدھ کے روز کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ کورونا سے بیشتر ہلاکتیں میلان کے لومباڈری خطے اور شمالی علاقوں میں ہوئی ہیں جبکہ اٹلی کے جنوبی پوش علاقوں میں کورونا کا پھیلاو نسبتاً کم ہے۔ ایران میں کورونا سے مزید 15افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 92ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2ہزار 922ہوگئی ہے۔

ایران میں اعلیٰ عہدیداروں اور رہنماﺅں کو ملک سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایران میں متاثرین میں ایرانی نائب صدر ، ڈپٹی وزیر صحت اور 23ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جو چین میں متاثر ہونے والے سرکاری عہدیداروں سے بھی بڑی تعداد ہے۔

سعودی ولی عہد سے پوچھ گچھ کا مطالبہ

عراق میں کورونا سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے، یہ عراق میں وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکتیں ہیں، برطانیہ میں کورنا کے 34نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 85ہوگئی ہے ، برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اب تک 16ہزار 659افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے بھی کورونا سے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرکاری تقریب میں دستانے پہن کر شرکت کی ، تاجکستان میں کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مساجد بند کردی گئی ہیںاور حتیٰ کہ نماز جمعہ کے اجتماعات بھی روک دئے گئے ہیں

90لاکھ مسلم آ بادی والے اس ملک کی سرحدیں چین اور افغانستان سے ملتی ہیں ، سوئیڈن میں کورونا کے 16نئے کیسز کی تصدیق کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 52ہوگئی ہے، فرانس میں کورونا کے 73نئے کیسز سامنے آ نے کے بعد وہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 285ہوگئی ہے

دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پیرس کا لوورے میوزیم بھی کورونا کے خوف سے ویران ہوگیاہے جہاں موجود لیونا ڈوڈاونچی کی شہرہ آ فاق تخلیق ”مونا لیزا“ بھی تنہا ہوگئی ہے جس کی مسکراہٹ دیکھنے کوئی نہیں آ رہا ، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد کورونا سے بچاﺅ میں استعمال ہونے والے طبی آ لات اور سامان کی قلت کا سامنا ہے

مودی نے ہمارے دل دکھائے ، مسلمان خواتین

افرا تفری میں خریداروں، ذخیرہ اندوزی اور چوری کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ماسکس، عینکوں اور دیگر حفاظتی سامان کی قیمتیں آ سمانوں پر پہنچ گئی ہیں ، جنوبی کوریا، فرانس اور ہانگ کانگ کی سپر مارکیٹس میں لوگوں کی بڑی تعداد قطاریں لگا کر ماسکس وغیرہ کی خریداری کررہے ہیں

الجزائر میں بھی کورونا کے 9نئے کیسز سامنے آ نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17ہوگئی ہے ، فرانسیسی صدر میکغوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ان کی صدر ٹرمپ سے گفتگو شاندار رہی ، میکغوں نے کہا کہ ہم کورونا سے نمٹنے کیلئے سائنسی اور معاشی طور پر تیار ہیں ، ہنگری میں کورونا کے پہلے دو کیسز کی تصدیق کرلی گئی ہے ، ہنگری کے وزیراعظم کے مطابق یہ دونوں ایرانی طالبعلم ہیں ، امریکا کے شہر نیویارک میں کورونا کا تیسرا کیس سامنے آ یاہے۔

(3890 بار دیکھا گیا)

تبصرے