Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوئٹہ نے اسلام آ باد کو شکست دے دی

قومی نیوز جمعه 28 فروری 2020
کوئٹہ  نے اسلام آ باد کو شکست دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آ باد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا، رونکی نے پہلی اور دوسری گیند پر باو¿نڈری لگا کر خطرناک عزائم کا اظہار کیا تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر وہ نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے باز ڈیوڈ میلان بھی نسیم کا شکار بنے، وہ 10 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔

کولن منرو 20 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے جس کے بعد کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور کولن انگرام کے ساتھ زبردست شراکت قائم کرکے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

ملتان کا اپنے ہوم گراﺅنڈ پر فاتحانہ آغاز

شاداب خان 25 گیندوں پر 39 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، آصف علی صرف 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، فہیم اشرف 4 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہوئے، عماد بٹ صرف ایک چھکا لگانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کولن انگرام 40 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آئوٹ رہے۔

اسلام آ باد یونائیٹڈ نے فتح کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے انگرام نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 4 اور عماد بٹ 6 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹیمل ملز نے 2،2 جب کہ بین کٹنگ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آ باد یونائیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ شروع ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ مہیا کیا جس کے بعد شین واٹسن 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

کوئٹہ کی دوسری وکٹ 63 رنز پر گری جب احمد شہزاد 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اعظم خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 10 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔ کپتان سرفراز احمد نے جیسن روئے کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 23 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی مگر 102 رنز کے مجموعی اسکور پر ففٹی بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

کراچی کنگزکا فاتحانہ آغاز،لاہور قلندرزپھر ناکام

جیسن نے 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے، انہیں عبداللہ نے آو¿ٹ کیا۔ 133 رنز کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز محمد نواز اور بین کٹنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ کے لیے 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو جیت سے ہم کنار کروایا۔

آ خر میں کوئٹہ کو جیت کے لیے چار گیندوں پر 10 رنز درکار تھے کہ کٹنگ نے ایک چھکا مار دیا جس کے بعد تین گیندوں پر چار رنز رہ گئے بعدازاں کٹنگ نے ایک اور چھکا لگا کر کوئٹہ کو فتح دلادی۔بین کٹنگ 17 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 جبکہ محمد نواز 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اسلام یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف، احمد ساقی عبداللہ نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(1030 بار دیکھا گیا)

تبصرے