Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 12 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دہلی فسادات گجرات کا ”ری پلے“ ہیں

قومی نیوز جمعرات 27 فروری 2020
دہلی فسادات گجرات کا ”ری پلے“ ہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں مسلمانوں پر آ رایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں کے حملے جاری،مساجد اور مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ، دہائیوں بعدبدترین مسلم کش فسادات میںبدھ کے روز مزید 14افراد شہید ہوگئے

دو روز میں حملوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 27ہوگئی جبکہ200افراد زخمی ہوگئے ہیں،نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال نے کہا ہے کہ پولیس حالات قابو کرنے میں ناکام رہی ، فوج طلب کرنے کی درخواست کردی ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی ہے،کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہاہے کہ تشدد کے ذمہ دار امیت شاہ ہیں، کمیونسٹ پارٹی آ ف انڈیا نے کہا ہے کہ نئی دہلی فسادات سے گجرات فسادات کی یاد تازہ ہوگئی

”ایسے اندھے جو سب کچھ دیکھ سکتے ہیں“

دہلی ہائیکورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے، بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ایک اہلکار کی لاش بھی نالے سے برآ مد کی گئی ہے، اسپتال حکام کے مطابق 9 افراد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ہے

بھارتی حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ،انتہا پسند ہندﺅوں کے مساجد پر حملے، مینار توڑ ڈالے، درگاہ بھی نذر آ تش، مسلمانوں کی کئی دکانوں،گھروں اورپٹرول پمپس کولوٹ مار کے بعدآ گ لگا دی گئی

لوٹ مار آ ور آ گ لگانے کے واقعات میں اضافہ انتہا پسندوں کے ہجوم کا شناختی کارڈ چیک کرکے مسلمانوں پر بدترین تشدد ، ایمبولنسز اور صحافیوں پر بھی حملے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق فسادات کے دوران بھارتی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

، مودی حکومت کی جانب سے بھارتی میڈیا پر قدغن ، نئی دہلی کے واقعات رپورٹ نہ کرنے کی ہدایت ،پولیس اور مسلح دستوں کا نئی دہلی کی سڑکوں پر گشت ، لوگوں کو گھروں سے باہر نہ آ نے کی ہدایت ، بدھ کو ہونے والے میٹرک اور انٹر کے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے

گالی پروف ہوچکا ہوں، نریندر مودی

دہلی پولیس کے مطابق 106افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تشدد میں ملوث افراد کیخلاف 18ایف آ ئی آ رز درج کرلی گئی ہیں، دہلی حکومت نے تمام نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا بھی حکم جاری کردیا۔کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نےوزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شہر کی صورتِ حال کو سنگین قرار دیا ہے، انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس صورتِ حال کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کرفیو نافذ کرتے ہوئے فوج طلب کی جانی چاہیے

(3650 بار دیکھا گیا)

تبصرے