Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کے ایٹمی میزائل کا تجربہ، بھارت میں خوف

قومی نیوز جمعرات 20 فروری 2020
پاکستان کے ایٹمی میزائل کا تجربہ، بھارت میں خوف

کراچی (نیوزڈیسک) برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی کرورز میزائل ’رعد 2‘ کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہوگیا ہے اور وہاں خوف کا سماں ہے کیونکہ اس اضافی صلاحیت سے پاکستان بھارت میں کسی بھی حساس ٹھکانے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے منگل کو جوہری صلاحیت کے حامل ’رعد2‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی فوٹیج جاری کی۔ یہ میزائل 6 سو کلومیٹر دور سے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

گالی پروف ہوچکا ہوں، نریندر مودی

میزائل کی اضافی رینج میں اضافے سے بھارت میں تشویش پیدا ہوسکتی ہے۔ بھارت بھی اس سال کے اختتام پر اپنے کروز میزائل کے تجربات کرسکتا ہے۔ اسلام آ باد کے سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک کےسینئر فلیو منصور احمد کا کہنا ہے کہ رعد2 سے پاکستان کی صلاحیتوں کی اضافہ ہوگا کہ وہ محفوظ مقامات سے بھارت کے زمین اور سمندر پر حساس ٹھکانوں کو باآ سانی نشانہ بنا سکے گا۔

(1967 بار دیکھا گیا)

تبصرے