Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چمچماتی ٹرافی پی ایس ایل ٹیموں کی منتظر

قومی نیوز بدھ 19 فروری 2020
چمچماتی ٹرافی پی ایس ایل ٹیموں کی منتظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے چوتھے بڑے میلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی آ ﺅٹ فیلڈ ہری بھری ہے اور گراﺅنڈ خوبصورت منظر پیش کررہا ہے۔

اسٹیڈیم میں آ رٹسٹوں نے ریہرسل میں حصہ لیا اور اپنی تیاریوں کو آ خری شکل دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 22 مارچ کی شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل کی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے علاوہ پانچ لاکھ ڈالرز کی خطیر انعامی رقم ملے گی۔

ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گی۔ چار سال میں چار الگ الگ ٹرافیاں دینے کے بعد پی سی بی نے اب رنر ٹرافی بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پی ایس ایل میں گذشتہ سال والی انعامی رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

پاک بھارت تناﺅ کرکٹ پر بھی بھاری

ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری نے بھی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ پاکستان نے1987 اور1996کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ جبکہ2008 میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوا تھا۔

پاکستان سپر لیگ پاکستان کی تاریخ کا چوتھا بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان میں سب سے بڑے کرکٹ میلے، پی ایس ایل 2020 میں مجموعی طور پر10 لاکھ امریکی ڈالرزکی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔

ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آ ف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر میچ کا بہترین کھلاڑی 4500 امریکی ڈالرز پر مشتمل انعامی رقم وصول کرے گا۔

پاکستان کی نمبرون پوزیشن بھی دائو پر

80 ہزار امریکی ڈالر زمالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آ ف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگی۔ باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آ ﺅٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔

34 میچز پر مشتمل 32 روزہ ایونٹ، پی ایس فائیو، ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ 20 فروری کو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آ باد یونائیٹڈ کے مابین ہوگا۔ میچ 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، اس سے قبل 45:6 بجے ایونٹ کی افتتا حی تقریب کا آ غاز ہوگا۔

(5065 بار دیکھا گیا)

تبصرے