Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 12 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم اور بلاول کیلئے ایک جیسی صورتحال

قومی نیوز منگل 18 فروری 2020
مریم اور بلاول کیلئے ایک جیسی صورتحال

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو آ ج کل ایک پیج پر بھی ہیں اور ایک جیسی صورتحال سے دوچار بھی ہیں، دونوں اس وقت سیاست نہیں کررہے صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کو سیاسی طور پر متحرک کرنا چاہتی ہے تو ضرور ان کیخلاف مقدمہ بنائے۔سلیم صافی نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو آ ج کل ایک پیج پر بھی ہیں اور ایک جیسی صورتحال سے دوچار بھی ہیں

دونوں اس وقت سیاست نہیں کررہے صرف تماشا دیکھ رہے ہیں، ان دونوں کو اپنے اپنے والد کے کیسوں اور صحت کی فکر ہے، دونوں اس انتظار میں ہیں کہ ہم کچھ نہ بولیں کوئی تیسرا فریق ان کیلئے حکومت گرا کر میدان سجادے

کراچی کوسب نے لوٹا، سراج قاسم تیلی

بلاول جمہوریت اور صحافتی آ زادی کے چیمپئن بنتے ہیں، سینئر صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانا ان کا امتحان ہے، چیف جسٹس کو عزیز میمن کے ساتھ پچھلے دس برسوں میں قتل کیے جانے والے تمام صحافیوں کے کیسوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کا یہ گھریلو اندرونی معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت کرنے والے کون ہوتے ہیں، بلاول کے والد پر بھی سیاسی سکوت طاری ہے اس کا کیا جواز ہے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس آ ف پاکستان کو سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر نوٹس لینا چاہئے

بلاول کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کی خاموشی ڈیل کی وجہ سے نہیں ہے، نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لاپتہ ہوگیا ہے، مریم نواز کی ٹوئٹر کہانیاں اور جلسے کہاں غائب ہوگئے ہیں۔

(1635 بار دیکھا گیا)

تبصرے