Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 05 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کا خاتمہ یا قیامت کی آمد؟

قومی نیوز هفته 15 فروری 2020
دنیا کا خاتمہ یا قیامت کی آمد؟

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف حصوں اور خطوں میں سازشی نظریات پیش کرنے اور پیشگوئیاں کرنے والے کئی مرتبہ دنیا کی تباہی کے حوالے سے اپنی اپنی آراءپیش کرکے لوگوں کو خوفزدہ کر چکے ہیں۔

1980ءکی دہائی میں جوہری تباہی سے لے کر 2012ءمیں مایا تہذیب سے جڑی تباہی کے حوالے سے بھی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔

اگرچہ جیسا کہ ان سازشی نظریات اور پیشگوئیوں میں کہا گیا تھا ویسا نہیں ہوا، لیکن ایک مرتبہ پھر سال 2020ءکو ایسے ہی لوگوں نے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک نئی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

2020ءمیں ”گرم ترین موسم“ کی پیشگوئی

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بلغاریہ کی اندھی خاتون بابا وانگا کا ذکر کیا گیا ہے۔ 23 سال قبل انتقال کر جانے والی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2004ءمیں ایک تباہ کن سونامی آ ئے گی۔

اس واقعے کے نتیجے میں انڈونیشیا میں 2 لاکھ 27 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تاہم انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ 16 سال بعد ایک اور بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر یہ اندھی نجومی خاتون درست ثابت ہوتی ہیں تو 2020ءمیں پاکستان، جاپان اور چین کے کچھ حصوں اور انڈونیشیا سے ایک اور بڑی سونامی ٹکرا سکتی ہے۔

ڑان ڈکسن ایک ایسی نجومی ہیں جن کے قدر دانوں میں سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن اور رونلڈ ریگن کی اہلیہ نینسی ریگن بھی ہیں۔ انہوں نے ہی جان ایف کینیڈی کے قتل کی پیشگوئی کی تھی۔

(2022 بار دیکھا گیا)

تبصرے