Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 12 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ترک صدر آج پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے

قومی نیوز جمعه 14 فروری 2020
ترک صدر آج پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے

اسلام آ باد (بیورورپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیااور مہمان کے اعزازمیں گارڈآ ف آ نر بھی پیش کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر اور خاتون اول کو گلدستے پیش کئے گئے۔ترک صدر کا پاکستان آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں لے کر وزیر اعظم ہاو¿س پہنچے، جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور صدر اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا

ٹرمپ کا عمران سے آداب کے مطابق مصافحہ

وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ترک وفدسے مصافحہ کیا۔دورے کے دوران دونوں رہنماو¿ں میں ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ پاک ترک اسٹریٹیجک کونسل اجلاس بھی ہوگااور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ترک صدرکے دورے میں ترکی سے دفاع،ریلویز اور اطلاعات پر معاہدے ہوں گے اور معیشت اورتجارتی معاہدے پربھی دستخط بھی کئے جائیں گے۔ترک صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ترک صدر نے کارکے کمپنی جرمانے کا معاملہ حل کروا کر پاکستان کو بڑا تحفہ دیا اور پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہرجانے سے بچایا، یہ ترک صدر اردوان ہی ہیں ، جنھوں نے مسئلہ کشمیر پر سب سے پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔

(1712 بار دیکھا گیا)

تبصرے