Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

قومی نیوز منگل 11 فروری 2020
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے کا اعلان کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں، دو روزہ یہ دورہ 24 تا 25 فروری کو ہوگا جس میں امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

گالی پروف ہوچکا ہوں، نریندر مودی

امریکی میڈیا کے مطابق دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد عسکری و تجارتی معاہدوں کا امکان ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے خطہ کشمیر پر بات چیت کا امکان بہت کم ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کئی بار مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں پاکستان تو کشمیر پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن بھارت کی جانب سے ہر بار یہ پیشکش مسترد کردی جاتی ہے۔

(1762 بار دیکھا گیا)

تبصرے