Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 16 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگائی سے صدر بھی پریشان

قومی نیوز منگل 11 فروری 2020
مہنگائی سے صدر بھی پریشان

اسلام آ با د (ویب ڈیسک) صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کومافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے، مہنگائی سے میں اتنا ہی پریشان ہوں جتناعام آدمی ہے

پورا کراچی بیچ دیا گیا، چیف جسٹس

چیزوں پر سبسڈی ختم کرنے سے مہنگائی ہوئی، آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ 2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے، مافیا ہرحکومت میں موجود ہوتے ہیں، یہ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں، حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔

(2061 بار دیکھا گیا)

تبصرے