Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا وائرس، دنیا میں حفاظتی سامان کم پڑگیا

قومی نیوز هفته 08 فروری 2020
کورونا وائرس، دنیا میں حفاظتی سامان کم پڑگیا

بیجنگ، جنیوا (قومی اخبار نیوز) کورونا وائرس سے ہلاکتیں638 ہوگئیں، دنیامیں حفاظتی سامان کم پڑ گیا، گزشتہ روزچین میں مزید 72افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے متاثرہ افراد کی تعداد31535 ہوگئی.

4826کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 1778کی صحت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ چین سے پھیلنے والے کوروناوائرس سے مزید 72افراد ہلاک ہوگئے جس کےساتھ ہی ہلاکتوںکی تعداد 638 تک جاپہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

چین کی معیشت کا پہیہ جام

31ہزار535افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 4ہزار826مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میںسے 1ہزار778مریضوںکی حالت میں بہتری آرہی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہاہے کہ دنیا کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے استعمال کیے جانے والے ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا ہے۔

(1762 بار دیکھا گیا)

تبصرے