Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرونا وائرس خدا کا عذاب ہے، برطانوی پادری

قومی نیوز جمعرات 30 جنوری 2020
کرونا وائرس خدا کا عذاب ہے، برطانوی پادری

فلوریڈا،کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) برطانوی پادری رک وائلز نے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کو خدا کا عذاب قرار دیدیا جبکہ امریکیوں کو خدا کی نافرمانیاں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک چرچ کے پادری اور ٹرونیوز چینل کے بانی رک وائلز اپنے بیان میں کہا کہ طاعون جیسے امراض خدا کے عذابوں میں سے ایک ہوتے ہیں ،لہٰذا کرونا وائرس بھی خدا کا عذاب ہے۔

برطانوی پادری نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آ پ امریکہ کو دیکھیں، یہاں بھی روحانی بغاوت، خدا سے نفرت، حق سے نفرت، ناپاک اور مکروہ لوگ ہیں۔ امریکی عوام خدا کی نافرمانیاں ترک کردیں۔

کروناوائر س ، چین کے دو شہر مکمل طور پر بند

ادھر چین نے اپنے جھنڈے پر کرونا وائرس کا کارٹون بنا کر تمسخر اڑانے والے ڈینش اخبار سے معافی کا مطالبہ کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے مشہور اخبار ڈینش نیوز پیپر نے چین میں کرونا وائرس سے متعلق خبر شائع کی جس میں چینی جھنڈے کی تصویر لگائی گئی تھی۔

جھنڈے میں چین کے 5 سٹارز کے بجائے کرونا وائرس کا کارٹون بنایا گیا۔چینی سفارتخانہ نے موقف اختیار کیا کہ چین کے جھنڈے پر کرونا وائرس کا کارٹون بنانا غیر اخلاقی ہے ،۔ڈینش اخبار نے چین کا مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ تصویر سے ایسا کچھ نہیں ثابت کیا جا رہا جو منفی ہو۔

(1698 بار دیکھا گیا)

تبصرے