Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دانش کا انتقال،سوشل میڈیا پر بھونچال

قومی نیوز اتوار 26 جنوری 2020
دانش کا انتقال،سوشل میڈیا پر بھونچال

کراچی (رپورٹ ٭عرفان ساگر) اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہورو مقبول ڈرامے” میرے پاس تم ہو“کی آخری قسط میں ہیرو ہمایوں سعید(دانش )کے انتقال پر سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ہے۔

ڈرامہ پاکستان میں تو ٹاپ ٹرینڈ میں پہلے سے چوتھے نمبرتک ٹرینڈ کرتا رہا لیکن حیران کن طور پر دنیا بھرمیں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کرنے لگا

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور منفرد تبصرے کئے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ یہ دانش تو بہت ہی کمزور نکلا ایک ہارٹ اٹیک بھی برداشت نہیں کرپایا ایک ہمارے گوالمنڈی کے انقلابی ہیں جنہیں کوئی 50 بار ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن صحت پہلے سے بھی زیادہ اچھی دکھائی دیتی ہے۔

”میرے پاس تم ہو“ کی ریکارڈ بکنگ

ایک اور صارف نے لکھا کہ ملک ریاض کا دانش کے لواحقین کو بحریہ ٹائون میں پلاٹ دینے کا اعلان،عمران خان کی رومی کے آئندہ کے تعلیمی اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا کرنے کی ہدایت،عثمان بزدار کا مہوش کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوانے کا اعلان

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دانش کو لندن جانے دیا ہوتا تو اسے بچایا جا سکتا تھاایک اور صارف نے لکھا کہ محبت میں ہمیشہ مرد ہی مرتا ہے،لڑکیوں دیکھ لیا تم نے ،ایک تبصرہ تھا کہ دانش کے انتقال پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب متوقع ہے

ایک تبصرہ یہ بھی تھا کہ میرے پاکستانیو! ویسے تو آپ خربوزے بھی سونگھ کر خریدتے ہیں لیکن یہاں بھاو¿ کرتے وقت آپ نے مجھے حیران کر دیا۔ اس دو ٹکے کی قسط کیلئے آپ نے سینما کی ٹکٹ خریدلی؟ ایک صارف نے لکھا ڈرامے کا نام میرے پاس تم تھے ہونا چاہیئے۔

(1168 بار دیکھا گیا)

تبصرے