Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سعودی ولی عہد سے پوچھ گچھ کا مطالبہ

قومی نیوز جمعرات 23 جنوری 2020
سعودی ولی عہد سے پوچھ گچھ کا مطالبہ

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ سے منسلک انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کا فون ہیک ہونے کے معاملے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر لگنے والے الزامات کی فوری تفتیش ہونی چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان سے یہ بھی پوچھا جانا چاہیے کہ وہ ’مسلسل، ذاتی سطح پر ان لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کیوں کرتے رہے جنہیں وہ اپنا دشمن گردانتے تھے۔‘اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان کے زیر استعمال فون نمبر سے بھیجے گئے ایک پیغام کے ذریعے بیزوس کے فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔

پاکستانی مدد نہ ملنے پر امریکا پریشان

امریکہ میں سعودی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فون ہیک کرنے کی خبریں ’نامعقول‘ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔تاہم ذاتی حیثیت میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیزوس کے فون ہیکنگ کے معاملے میں سعودی ولی عہد کے ’ممکنہ کردار‘ کی بہرحال تفتیش ضروری ہے۔

اقوام متحدہ سے منسلک جن ماہرین نے یہ مطالبہ کیا ہے ان میں اینگس کیلامارڈ اور ڈیوڈ کائے شامل ہیں، جو بالترتیب سزائے موت و ماورائے عدالت قتل اور آزادی اظہار کے معاملات میں اقوام متحدہ کی معاونت کرتے ہیں۔

(1772 بار دیکھا گیا)

تبصرے