Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھولا ریکارڈ کی دھمکی پر حریم شاہ کی جوابی دھمکی

ویب ڈیسک پیر 30 دسمبر 2019
بھولا ریکارڈ کی دھمکی پر حریم شاہ کی جوابی دھمکی

دبئی (قومی اخبار نیوز) پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ بھولا ریکارڈ کے پاس ان کی کوئی نازیبا ویڈیو نہیں ہے۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اس اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے جس کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی ملکیت نہیں ہے ، حالانکہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جتنی بھی ویڈیوز لیک کی گئی ہیں وہ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

حریم شاہ نے معافی مانگ لی

 

حریم شاہ کے نام سے منسوب اس اکاؤنٹ پر ایسا مواد بھی پوسٹ کیا گیا ہے جو حریم شاہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ یا کسی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ہے کہ بھولا ریکارڈ ایک فراڈ آدمی ہے ، اس کے پاس دکھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ ’ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں میری اس سے 2 بار ملاقات ہوئی ہے، وہ یہ سب شہرت کیلئے کر رہا ہے۔‘حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو یہ سب بند کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو وہ یقینی بنائیں گی کہ بھولا ریکارڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا جائے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا تھا کہ سب کی ویڈیوز لیک کرنے والی حریم شاہ کی ویڈیوز وہ لیک کرنے والے ہیں۔ بھولا نے حریم شاہ سے کہا تھا کہ وہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرنا چھوڑ دیں نہیں تو تمہاری ویڈیوز بھی لیک کردی جائیں گی۔

(4236 بار دیکھا گیا)

تبصرے