Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 05 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک پیر 30 دسمبر 2019
21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(قومی اخبار نیوز)حکومتیں کوششوں کے باوجود مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم ٹماٹر اور پیاز سمیت کچھ چیزیں سستی بھی ہوئیں۔

 

امپورٹڈ اشیاء مزید مہنگی کرنے کی تیاری

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق گزشتہ ہفتے 11.67 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر252 روپے مہنگا ہوا،قیمت 1488روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک پہنچ گئی۔زندہ مرغی17 روپے فی کلو اضافے کیساتھ162 روپے کی ہوگئی، دال مونگ سات روپے فی کلو اضافے،انڈے بھی فی درجن تین روپے مہنگے ہوئے اور قیمت 128 روپے تک جا پہنچی، ایک ہفتے کے دوران گڑ، دال چنا، چینی، دال مسور، دال ماش، گھی، گندم کا آٹا، لکڑی اور چاول کی قیمتوں بھی بڑھیں۔اس کیساتھ پانچ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، ٹماٹر دس روپے کمی سے105 روپے فی کلو تک آگیا، پیاز کی قیمت دو روپے فی کلو کم ہوکر69روپے ہوگئی۔گزشتہ ہفتے گوشت سمیت 25مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(1180 بار دیکھا گیا)

تبصرے