Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونیا حسین نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘کیوں ٹھکرایا

ویب ڈیسک جمعه 27 دسمبر 2019
سونیا حسین نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘کیوں ٹھکرایا

کراچی(قومی اخبار نیوز ) ناموراداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں سپر ہٹ ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو ٹھکرانے اور شوبز میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے بارے میں بات کی ہے۔

سونیا حسین کا مداحوں کو ٹرین سفر کا مشورہ

اداکارہ سونیا حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں۔ ان دنوں ان کا ڈراما ’’عشق زہے نصیب‘‘ نشر ہورہا ہے جو شائقین میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔سونیا حسین نے حال ہی میں اداکارہ ومیزبان عفت عمرکے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیر یئر کے حوالے سے کئی باتیں کیں۔ سونیا حسین نے بتایا کہ کیریئر کی ابتداء میں جب وہ اپنا نام بنانے کی کوشش کرہی تھیں اس وقت اداکار بہروز سبزواری کا رویہ ان کے ساتھ بالکل اچھا نہیں تھا اورسیٹ پر انہوں نے سونیا کو بری طرح جھڑک دیا تھا جس پر وہ رونے لگی تھیں، یہاں تک کہ انہوں نے اداکاری ترک کرنے کا ارادہ بھی کردیا تھا۔اداکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں پہلے عائزہ خان کے کردار کے لئے انہیں پیشکش کی گئی تھی لیکن انہیں اس کردار کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے لہذٰا انہوں نے انکارکردیا۔ سونیا نے عائزہ خان کے کردار کے حوالے سے بتایا کہ اس کردارکے ذریعے خواتین کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں پہلے ہی عورتوں کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اور میں خواتین کو برا نہیں دیکھ سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ مہوش کے کردار کو کرنے سے منع کردیا۔

(1170 بار دیکھا گیا)

تبصرے