Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سی این جی ایسوسی ایشن کا سوئی سدرن کے گھیراﺅ کا اعلان

قومی نیوز منگل 24 دسمبر 2019
سی این جی ایسوسی ایشن کا سوئی سدرن کے گھیراﺅ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان 24گھنٹے کے اندر سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی بحال نہ ہونے پر ایس ایس جی سی کے دفتر کا گھیراﺅکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں

ہمیں گیس دینے کا جو وعدہ کیا گیا ہے اس کی پاسداری کی جائے،حکومت گیس فراہم نہیں کرسکتی ہے تو ہمیں جگہ اور مشینری کا معاوضہ ادا کیا جائے ،حکومت نے بر وقت اقدامات نہ کئے تو بیروگاری سے تنگ آکر لوگ سڑکوں پر آجائیں گے اور خود کشی کرنے لگیں گے۔

ہڑتال پر تاجر تقسیم‘ آدھی مارکیٹیں بند

کراچی پریس کلب میں چیئرمین سندھ سی این جی ایسوسی ایشن ممتاز علی اور سمیر گلزار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہاکہ کیپٹو پاور20فیصد گیس استعمال کررہا ہے، کنٹریکٹ کے مطابق ایس ایس جی سی پابند ہے کہ انہیں یکم دسمبر سے 28 فروری تک گیس سپلائی نہیں دی جائے گی۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ 24ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ کی پیدوار ہے اور پورا سی این جی سیکٹر 62ایم ایم سی ایف ڈی استعمال کررہا ہے

(663 بار دیکھا گیا)

تبصرے