Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 30 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

قومی نیوز جمعرات 19 دسمبر 2019
پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی ……کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا سفر راولپنڈی سے شروع ہونے کے بعد اب کراچی پہنچ چکا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں صبح 10 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

کراچی میں مختلف سڑکوں کو پوسٹرز اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے جب کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے بھی غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے ٹیسٹ کے تقریباً 3 دن بارش سے متاثر ہوئے جس کی وجہ سے اس کا نتیجہ ڈرا کی صورت میں سامنے آیا تھااور سیریز کا یہ میچ فیصلہ کن بن گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

کراچی ٹیسٹ کے دوران موسم کرکٹ اور شائقین دونوں کے لئے ہی اچھا رہے گا کیونکہ شہر میں اگلے کچھ دن بارش کا امکان نہیں۔ دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے طلبا کے لئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ طلبا باآسانی تعلیمی ادارے کا کارڈ دکھا کر سیریز کا فیصلہ کن میچ اسٹیڈیم میں دیکھ سکتے ہیں۔

(2341 بار دیکھا گیا)

تبصرے