Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنوبی افریقہ کی سیاہ فام حسینہ مس یونیورس بن گئی

قومی نیوز منگل 10 دسمبر 2019
جنوبی افریقہ کی سیاہ فام حسینہ مس یونیورس بن گئی

اٹلانٹا (قومی اخبار نیوز) امریکا میں منعقدہ 68 ویں مس یونیورس مقابلے کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام حسینہ زوز یبینی تنزی فاتح قرار پائیں جبکہ مس پورٹوریکو اور مس میکسیکو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

مقابلے میں دنیا بھر سے 90 حسیناﺅں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ سات خواتین ججز پر مشتمل پینل نے فاتح کا فیصلہ کیا۔

بھومی پیڈنیکر کو شادی کی منفرد پیشکش

اپنے سر پر مس یونیورس کا تاج سجانے کے بعد زوزیبینی تنزی نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا میں ایک ایسی دنیا میں پیدا ہوئی جہاں مجھ جیسی دکھائی دینے والی، مجھ جیسی جلد اور میرے جیسے بالوں والی عورت کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا جاتا تھا۔

میرا خیال ہے آج یہ سوچ غلط ثابت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ زوزیبینی تنزی سے پہلے پانچ سیاہ فام خواتین مس یونیورس مقابلہ جیت چکی ہیں۔

1977 میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی جینیل کومیسیونگ وہ پہلی سیاہ فام خاتون تھیں جنہوں نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ زوزیبینی سے پہلے 2011 میں انگولا کی لیلا لوپیز نے مس یونیورس کا مقابلہ جیتا تھا۔

(2315 بار دیکھا گیا)

تبصرے