Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 04 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرائے ،وزیراعظم

قومی نیوز منگل 10 دسمبر 2019
عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مساوات ، انصاف اور سب کے لئے انسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام ہمارے نبی اکرم ﷺنے 1400 سال قبل دیا تھا، انسانی حقوق اور انسانی وقار کے احترام کے بنیادی اصولوں کا درس اس کا حصہ ہے۔

امریکی فوجی کی فائرنگ، بھارتی ایئرچیف بال بال بچ گئے

وزیراعظم نے کہا کہ میں پیغمبر اکرم ﷺ کے ارشاد کردہ نظریات سے متاثر ہوں خاص طور پر جن کا درس انہوں نے اپنے آخری خطبہ میں دیا تھا اور جو فرائض ہمارے آئین میں درج ہیں، اس حوالے سے میری حکومت اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کے بلا امتیاز تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے دن میں عالمی ضمیر سے، بین الاقوامی قانون کے حامیوں اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ایکشن لے، ہم چار ماہ سے جاری محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

صدر مملکت اورآرمی چیف کی ”نشانہ بازی“

وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں پر بھارتی فورسز کی زیادتیوں اور مظالم کا خاتمہ کیا جائے جو انسانی حقوق کے تمام قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم بہادر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ڈٹ کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(1226 بار دیکھا گیا)

تبصرے