Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی مسلمان سپاہی نے کمانڈرسمیت 6 ہندو فوجی ماردیئے

قومی نیوز جمعرات 05 دسمبر 2019
بھارتی مسلمان سپاہی نے کمانڈرسمیت 6 ہندو فوجی ماردیئے

نئی دہلی/سری نگر(قومی اخبار نیوز) بھارتی مسلمان سپاہی نے 6 ہندو فوجی مار دیئے‘ مسعود الرحمن نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں واقع فوجی کیمپ میں اندھا دھند فائرنگ کی‘ اس کے نتیجے میں 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی فوج نے مسعود الرحمن کو شہید کرکے خودکشی کا رنگ دے دیا۔ علاقے میں ماﺅ نواز باغی سرگرم اور ہزاروں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ دوسری جانب کنٹرول لائن پر برفانی تودے گرنے سے 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے

برف سے کپواڑہ میں چیک پوسٹ تباہ جبکہ بانڈری پورہ میں قافلہ زد میں آیا‘ متعدد قابض فوجی لاپتہ ہیں۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید 10 نوجوانوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان کے قانونی معاملے پر بھارت میں سیاست

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں واقع ایک فوجی کیمپ میں تعینات مسلمان سپاہی مسعود الرحمن بدھ کی صبح سرکاری رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کردی‘ اس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 6 ہندو فوجی موقع پر ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے

گولیاں چلنے سے بھگدڑ مچ گئی بعدازاں دیگر بھارتی فوجیوں نے پہنچ کر مسعود الرحمن کو شہید کردیا‘ 2 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بستر رینج کے پولیس ڈائریکٹر پی سندر راج نے بتایا کہ واقعہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے 60 کلومیٹر دور کڑے نار علاقے میں پیش آےا جہاں مسلمان سپاہی نے اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

(1062 بار دیکھا گیا)

تبصرے