Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 31 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی نمبر ون مارکیٹ

قومی نیوز بدھ 04 دسمبر 2019
پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی نمبر ون مارکیٹ

کراچی (نیوزڈیسک) عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کو دنیا کی بہترین پرفارمنگ اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کو دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو مثبت کرنے کی خبروں کے بعد عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس کو گزشتہ 3 ماہ میں کی کارکردگی کی بنیاد پر بہترین انڈیکس کا خطاب دے دیا ہے۔

ملکی برآ مدات میں 9.6 فیصد اضافہ، درآ مدات کم

بلوم برگ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 36 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 سال کے دوران سب سے زیادہ تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی کھربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(1161 بار دیکھا گیا)

تبصرے