Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فلم بے تابیاں کا پریمیئر شو، فنکاروںکی کہکشا ں امڈ آئی

قومی نیوز هفته 30 نومبر 2019
فلم بے تابیاں کا پریمیئر شو، فنکاروںکی کہکشا ں امڈ آئی

کراچی(رپورٹO وسیم خان) فلم بے تابیاں کا پریمیئر شو ایٹریم سینمامیں منعقد کیاگیا‘ جس میں فنکاروںکی کہکشا ں امڈ آئی‘ رومانس اور میوزیکل سے بھرپور فلم میں محبت کی اہمیت کو اجاگر کیاگیاہے

پروڈیوسر اور ڈائریکٹر عبدالماجد خان کی کاوش رنگ لے آئی‘ میٹرو لائف کی جانب سے پیش کی جانے والی فلم کو شائقین دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئے۔

پریمیئر شومیں فلم کی پوری کاسٹ کے علاوہ مقامی فنکاروں نے بھی شرکت کرکے پریمیئر شو کو چار چاند لگادیئے‘ فلمسٹار بابر علی کا اس فلم کے ذریعے کم بیک ہوا ہے۔

اداکارہ صنم چوہدری نے شادی کرلی

فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ‘ سنگیتا‘ صبا پرویزکے علاوہ نئے چہرے صائمہ بلوچ‘ حیا ءعلی‘ آریز شامل ہیں‘ پریمیئر شو میں اداکارہ علی حسن اور عرفان ملک ‘ سینسر بورڈ سندھ کے چیئرمین خالد بن شاہین فلم ڈسٹری بیوٹرز عمر خطاب بشیر دانے والا ‘ سہیل کشمیری وغیرہ بھی موجود تھے۔

فلم کو فنکاروں نے پسند کیا‘ مذکورہ فلم پورے پاکستان کے سینما گھروں میں گزشتہ روز ریلیز کردی گئی‘ جس کی ابتدائی بزنس رپورٹ اچھی جارہی ہے۔

(474 بار دیکھا گیا)

تبصرے