Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لندن کے بعد ہالینڈ میں بھی "چاقو حملہ" متعدد زخمی

قومی نیوز هفته 30 نومبر 2019
لندن کے بعد ہالینڈ میں بھی

ہیگ ….ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔چاقو زنی کا واقعہ شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں پیش آیا، واقعے کے بعد شہریوں میں افراتفری مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میں ملوث ہوسکتا ہے۔

طالبان کےساتھ امن مذاکرات کا آغازکردیا ،ٹرمپ

جائے وقوع پر ہنگامی امداد کے لیے عملہ پہنچ گیا ہے، پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لندن میں بھی چاقو بردار شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا۔

(452 بار دیکھا گیا)

تبصرے