Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

طالبان کےساتھ امن مذاکرات کا آغازکردیا ،ٹرمپ

قومی نیوز جمعه 29 نومبر 2019
طالبان کےساتھ امن مذاکرات کا آغازکردیا ،ٹرمپ

کابل(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں بگرام ایئرفیلڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کا دورہ کیا اورامریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران امریکی صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات کا آغازکردیا ہے۔ طالبان کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا میرا کہنا ہے کہ جنگ بندی ضروری ہے اور وہ جنگ بندی نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ جنگ بندی چاہتے ہیں، مجھے یقین ہے یہ شاید اسی طرح کام کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے کا منصوبہ ہے۔

پاکستان کے قانونی معاملے پر بھارت میں سیاست

دوسری جانب طالبان رہنمائوں نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایک گروپ گزشتہ ہفتے کے آخر میں دوحا میں سینئر امریکی عہدیداروں کے ساتھ ایک بار پھر ملاقاتیں کررہاہے۔ وہ جلد باضابطہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کاطیارہ جمعرات کی شام کو جب بگرام ایئرفیلڈ پر اترا تو ان کے ہمراہ وائٹ ہاو¿س کے نیشنل سیکیورٹی (قومی سلامتی) کے مشیر رابرٹ او برائن اور سیکریٹ سروس ایجنٹس کے اہلکاروں کا مختصر گروپ بھی تھا۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور امریکی فوجیوں کو تھنکس گیونگ ڈنر سے قبل ٹرکی پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وہاں تعنیات کچھ امریکی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھینچیں۔

(1188 بار دیکھا گیا)

تبصرے