Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اداکارہ صنم چوہدری نے شادی کرلی

قومی نیوز جمعه 29 نومبر 2019
اداکارہ صنم چوہدری نے شادی کرلی

کراچی ….. اداکارہ وماڈل صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوچکی ہیں۔اپنی تصاویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی، بہنوں اور والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔

شوبزانڈسٹر ی نہیں چھوڑی، کبریٰ خان کی تردید

جب کہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ دوسری جانب نکاح کے موقع پر ان کی تینوں بہنوں اور چند قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ صنم چوہدری کا نکاح جولائی میں اسلام آباد میں ہوا تھا لیکن انہوں نے یہ بات پوشیدہ رکھی اور ان کی بڑی بہن کا بھی یہی دعویٰ تھا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے 12 جولائی کو خبریں سامنے آئی تھیں۔

صنم چوہدری کی بڑی بہن اداکارہ زیب چوہدری کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب مختصر تھی جس میں بہت سے رشتہ داروں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔ البتہ دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ صنم چوہدری خود کریں گی۔واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

(740 بار دیکھا گیا)

تبصرے