Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پرائز بونڈز میں سرمایہ کاری بڑھ گئی

قومی نیوز جمعرات 28 نومبر 2019
پرائز بونڈز میں سرمایہ کاری بڑھ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)نومبر میں پاکستان کی بونڈ مارکیٹ میں کچھ حیرت انگیز باتیں ہوئی ہیں۔ رواں ماہ کے دوران عالمی سرمایہ کاروں نے مقامی کرنسی بونڈز میں 64کروڑ 25لاکھ ڈالرز کا اضافہ کیا ہے جو کہ گزشتہ چار برس میں کی گئی ان کی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔

رواں برس قومی بونڈز کی شرح سود میں اضافہ ہوا کیوں کہ اسٹیٹ بینک نے شرح پالیسی دگنی کرکے 13اعشاریہ25فیصد کی جو کہ ایشیا میں بلند ترین ہے۔ سینئر ماہر اقتصادیات بلال خان کے مطابق گرتے ہوئے عالمی ماحول میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، اس سے بھی زیادہ اہم آئی ایم ایف کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے میں وسعت ہونا ہے۔

سیاسی ہلچل اور بے یقینی،اسٹاک مارکیٹ میں مندی

مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق،نومبر میں تمام غیر ملکی بہاﺅ ٹریژری بلوں میں گیا ہے، جو کہ زیادہ سے زیادہ اسے 1سال تک روک سکتا ہے۔ اس میں سے 55 فیصد برطانیہ سے آیا ہے اور 44 فیصد امریکا سے آیا ہے۔

(761 بار دیکھا گیا)

تبصرے