Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہوش حیات نے خوبصورتی کا رازبتادیا

قومی نیوز جمعه 22 نومبر 2019
مہوش حیات نے خوبصورتی کا رازبتادیا

کراچی (ویب ڈیسک)تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور میک اپ آ رٹسٹ وقار حسین کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

مہوش حیات نے وقار کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے حسن کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ فلموں اور ٹی وی کمرشل میں خوبصورت ترین نظر آ نے کا راز وقار ہے۔

مہوش حیات نے چیلنج پورا کردیا

مہوش حیات نے وقار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کی مسکراہٹ اندھیر ے دن کو روشن کرتی ہے ، آ پ انتہائی مثبت سوچ کے مالک ہیں جنہوں نے مجھے بھی نہ صرف مثبت سوچ کی جانب راغب کیا بلکہ خود اعتمادی بھی دلائی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کو نہیں معلوم کے دس سال قبل آ پ میرے پہلے میک آ رٹسٹ تھے۔ ہم نے زندگی کے بہت سے حیرت انگیز لمحات ساتھ گزارے ہیں۔ آ ج میں جو کچھ بھی ہوں اس کا عروج آ پ نے خود دیکھا ہے۔ اور میں آ پ کی بہت مشکور ہوں۔

(981 بار دیکھا گیا)

تبصرے