بھارتی ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا

نئی دہلی (قومی اخبار نیوز)بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آ یا ہے اور ایک خاتون نے اپنی بیٹی کو نچلی ذات کے لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش پر زندہ جلا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نہم جماعت کی طالبہ اپنے ہی علاقے میں رہنے والے 22سالہ لڑکے راج کمار سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کا آ نے والے پیر کو شادی کا منصوبہ تھا کیونکہ اس سے ایک روز قبل اتوار کو لڑکی کی عمر 18 سال ہوجانی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نگاپتینام علاقے کے گاﺅں وازہمنگلم کے مضافات میں ایک خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو ہندوﺅں کی نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے زندہ جلا دیا۔
ساتھ ہی خاتون نے خود کو بھی آ گ لگالی تاہم وہ زندہ بچ گئیں اور اس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا لیکن لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟