Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سستا موبائل نیٹ، بھارت پہلے، پاکستان 33ویں نمبر پر

قومی نیوز جمعه 22 نومبر 2019
سستا موبائل نیٹ، بھارت پہلے، پاکستان 33ویں نمبر پر

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے ممالک میں سروے رپورٹ کے مطابق سستا ترین موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کرنے میں بھارت سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا 33 واں نمبر ہے

بھارت میں فی گیگا بائٹ کیلئے اوسطاً صفر اعشاریہ 26 ڈالر اور پاکستان میں ایک اعشاریہ 85 ڈالر ریٹ چارج کئے جاتے ہیں۔

کون سے ممالک سستا ترین موبائل ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم نے فہرست جاری کردی۔ جاری کردہ فہرست کیبل 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی ہے

جاپان اور سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ کے مالک

پہلے نمبر پر بھارت، دوسرے نمبر پر کرغزستان، پھر قازقستان، یوکرین، رونڈا، سوڈان، سری لنکا، منگولیا، میانمار اور دسویں نمبر پر ڈیموکریٹک ریپبلک آ ف کانگو شامل ہیں۔

بھارت فی گیگا بائٹ (جی بی) 26 امریکی سینٹس پر سستا ترین اوسط ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ 230 ممالک میں 6 ہزار موبائل ڈیٹا پلانز پر ایک سروے کے مطابق کرغزستان، قازقستان، یوکرین اور رونڈا دیگر اقوام ہیں جو سستا ترین ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں جن کی اوسط قیمتیں 60 سینٹس سے کم ہیں۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے