آسٹریلیا مصباح کے سپرائز پیکج کا انتظارکرتا رہ گیا

برسبین …… برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 195 رنز بنا لئے۔ چائے کے وقفے تک ڈیوڈ وارنر99 اور جو برنز88 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پراعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نےمیدان کے چاروں طرف عمدہ اسٹروکس کھیلے۔ پاکستان کی جانب سے اب تک 25 اوورز کرائے جا چکے ہیں۔
پاکستانی بالرز کو تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا سرپرائز پیکج اب تک سرپرائز ہی ہے
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلے روز 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟