Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیپال بھی مودی کو دھمکی دینے لگا

قومی نیوز منگل 19 نومبر 2019
نیپال بھی مودی کو دھمکی دینے لگا

کھٹمنڈو (قومی اخبار نیوز) نیپال میں کے وزیر اعظم کے پی اولی نے کہا ہے کہ کالا پانی نیپال، انڈیا اور تبت کے مابین ایک سہہ فریقی مسئلہ ہے اور انڈیا کو فوری طور پر وہاں سے اپنی فوج ہٹا لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضے میں نہیں رہنے دیں گے۔ انڈیا یہاں سے فوری طور پر نکلے۔

مسٹر اولی نے کہا ’اگر انڈیا ہماری سرزمین سے فوج واپس ہٹا لے گا تو ہم اس کے بارے میں بات کریں گے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جاری نئے ترمیم شدہ نقشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کالا پانی نیپال کا حصہ ہے۔

بھارت سے دوستی مشکل ہوگئی،عمران خان

یہ پہلا موقع ہے جب نیپال کے وزیر اعظم نے انڈیا کے نئے سرکاری نقشے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر عوامی طور پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔انڈیا نے نئے نقشے میں کالا پانی کو اپنے علاقے کے طور پر پیش کیا ہے۔

(1529 بار دیکھا گیا)

تبصرے