Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز شریف لندن پرواز کرگئے

قومی نیوز منگل 19 نومبر 2019
نواز شریف لندن پرواز کرگئے

لاہور ….سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں، ایئر ایمبولینس لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے6 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ اترے گی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوگئے، نوازشریف کو ایئرایمبولینس میں براستہ دوحا لندن لے جایا جائے گا ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں۔

روانگی سے قبل نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے تھے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے لئے کلیئرنس دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت

اس موقع پر ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعے ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچ تھے، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ بھی نوازشریف کے ہمراہ حج ٹرمینل پہنچے تھے۔

ایئر پورٹ پر نواز شریف، شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کی گئی تھی

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چوہدری شجاعت بولیں توسمجھیں حکومت کا وقت کم رہ گیا

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف صبح لندن روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ 5 لوگ ایئرایمبولینس میں روانہ ہوں گے ، جن میں شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں ، ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ سفر پر روانگی سےقبل ڈاکٹرز کا محمد نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا ، سفر میں خطرات سے بچانے کے لئے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات دی گئیں، ڈاکٹرز نے تمام طبی احتیاط پیش نظر رکھی ہیں ، جس سے محفوظ سفریقینی ہوسکے۔

دوحہ ایئرپورٹ پر ایئر ایمبولینس کا طبی عملہ تبدیل کردیا جائے گا، ایئرایمبولینس دوحہ سے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے لندن کے لئے روانہ ہوگی، لندن روانگی سے پہلے پلیٹ لیٹس چیک کیے جائیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس کی صورت میں نوازشریف سفرکرسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے6 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ اترے گی ، جس کے بعد نواز شریف کو ایئرپورٹ سے پارک لین فلیٹس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن میں لیڈرشپ کی جنگ جاری

دوسری جانب ن لیگ کے 21رہنماؤں کو حج ٹرمینل تک آنےکی اجازت دے دی گئی تھی ، جن میں راجہ ظفرالحق،احسن اقبال،خواجہ آصف ،ایازصادق ، مریم اورنگزیب،خرم دستگیر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

خیال رہے امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ نوازشریف کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہے گا ، نوازشریف عدالتی حکم دکھا کربیرون ملک علاج کے لئے جاسکیں گے، انہیں صرف ایک بار بیرون ملک جانیکی اجازت ملی ہے۔

(992 بار دیکھا گیا)

تبصرے