Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی بالرز سے متاثر

قومی نیوز منگل 19 نومبر 2019
آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی بالرز سے متاثر

سڈنی (ویب ڈیسک)آ سٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بولنگ کو آ سٹریلوی کھلاڑیوں نے سراہا ہے، جبکہ آ سٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی نسیم شاہ کی تعریف کی ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا حیران کن ہے، جبکہ انہوں نے خود 18 سال کی عمر میں پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ تیز بولنگ کرتے ہیں اور وہ پرجوش کھلاڑی بھی ہیں۔دوسری جانب مایہ ناز آ سٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان کے بولنگ اٹیک سے کافی متاثر نظر آ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بولرز کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی خواہش

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عمر 16 سال ہے اور انہوں نے آ سٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور آ سٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے برسبین میں شروع ہو رہا ہے۔اس سے قبل آ سٹریلیا نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی جب کہ ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

(1867 بار دیکھا گیا)

تبصرے