حالیہ پاکستانی فلموں کی ناکامی سے سینما مالکان پریشان

کراچی(رپورٹ Oوسیم خان) حالیہ پاکستانی فلموں کی ناکامی کے باعث سینما مالکان پریشان ہیں‘ گزشتہ تین ماہ میں ایک بھی فلم کامیابی کا منہ نہ دیکھ سکی‘ جس کے باعث ملٹی پلیکس سینما گھرو یرانی کا منظر پیش کررہے ہیں
گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم تلاش بھی ناکامی سے دوچار ہوئی اور سینما گھر والے فلم بینوں کو تلاش کرتے رہے‘ مگر فلم دیکھنے کوئی نہ آیا ان حالات میں سینما بزنس بری طرح متاثر ہورہا ہے اور سینما مالکان سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں
ملٹی پلیکس سینما گھرو ں کی تعداد میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا تھا‘ جب بھارتی فلموں کی نمائش ہر ہفتے کی جاتی تھی‘ تاہم پھر پاکستانی فلموں نے بھی ریکارڈ بز نس کرکے سینما گھروں کی رونقیں بحال کیں‘ مگر یہ رونقیں صرف عید فیسٹیول کے مواقع پر ہی نظر آئیں ہیں۔
اس حوالے سے فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ جب تک فلموں کی پروڈکشن میں تیزی نہیں آئے گی اور بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ اور معیاری فلموں کی نمائش تسلسل کے ساتھ نہیں ہوگی تو سینما انڈسٹری بحران کا شکار رہے گی۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟