Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ویڈیواسکینڈل، رابی پیرزادہ نے معافی مانگ لی

قومی نیوز جمعه 15 نومبر 2019
ویڈیواسکینڈل، رابی پیرزادہ نے معافی مانگ لی

لاہور ( نیٹ نیوز) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئے ویڈیو پیغام میں اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ یہ ویڈیوز میں نے خود بنائی تھی لیکن میرا مقصد انہیں وائرل کرنا نہیں تھا

ویڈیوز لیک کرنیوالوں کو معاف نہیں کرونگی، ایف آ ئی اے حکام قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ گلوکارہ نے کہا اب میں اپنی باقی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق بسر کرونگی اور حمد وثنا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرونگی۔

دبئی میں دنیا کی پہلی تھری ڈی عمارت

انہوں نے مزید کہا مجھے می ٹو مہم کی طرح ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ مہم چلانے کیلئے بھی اکسایا گیا لیکن میں یہ سب نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میرا جسم میرے پیدا کرنیوالے کی مرضی ہے۔

لوگوں نے کہا مودی پر تنقید کرنے یا وزیراعظم عمران خان کی مخالفت پر مجھے نشانہ بنایا گیا، کچھ نے فوج کو بھی ملوث کر دیا۔اب میں صوفیانہ کلام اور نعت خوانی کرونگی،دعا ہے مجھے اپنی حقیقی و آ خرت کی زندگی سنوارنے کا موقع ملے۔

(1796 بار دیکھا گیا)

تبصرے