Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت سے دوستی مشکل ہوگئی،عمران خان

قومی نیوز جمعه 15 نومبر 2019
بھارت سے دوستی مشکل ہوگئی،عمران خان

اسلام آباد(قومی اخبار نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے سبق سیکھا ہے کہ آ ئندہ کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بننا ، پاکستان کشمیر کی وجہ سے خطرے میں ہے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 100 دن سے زیادہ ہوچکے ، کرفیو سے کشمیر کی 80 لاکھ کی آ بادی اذیت میں ہے ، مودی حکومت کشمیریوں کو طاقت کے زور پر نہیں دباسکتی

بھارت میں جرمنی کی نازی پارٹی کی طرح نسل پرستی جڑ پکڑرہی ہے ، نسل پرستانہ نظریے کی وجہ سے 45 کروڑ افراد متاثر ہیں

پاکستا ن سے کشیدگی نے بھارتی معیشت کوگرا دیا

ہرگزرتے دن کے ساتھ مودی کے موجودہ نظریات کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوگا،مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں،ہم ماحولیاتی تبدیلی اور غربت کے خلاف مل کر جدو جہد کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں اسلام آ باد میں مارگلہ ڈائیلاگ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی

پاکستان کی ا سٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے بہت اہمیت ہے ، پاکستان اپنے پڑوس میں امن کے لئے کوششیں کر رہاہے ، افغانستان کی صورتحال درست سمت میں جارہی ہے

افغانستان میں حالیہ پیش رفت سے سیاسی حل ہوگا اور امن آ ئے گا۔وزیراعظم نے کہا پاکستان سعودیہ اور ایران میں ثالثی کے لئے بھی کوششیں کر رہا ہے ، امریکہ اورایران میں مذاکرات شروع کرنے کے لئے بھی پاکستان نے کردار ادا کیا۔

(1054 بار دیکھا گیا)

تبصرے