Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسلم لیگ ن میں لیڈرشپ کی جنگ جاری

قومی نیوز جمعرات 14 نومبر 2019
مسلم لیگ ن میں لیڈرشپ کی جنگ جاری

اسلام آباد(قومی اخبارنیوز)وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے نوازشریف کو کسی لائحہ عمل کے بغیر باہربھیجنا ناممکن ہے ہم پیسے معاف نہیں کرسکتے.

شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا ہے (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے ، گارنٹی کا بندوبست کرے

عدالت ای سی ایل سے نام نکال دے تو حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں کہا کہ نواز شریف کی مثال سے آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان بھی استفادہ کرنا چاہیں گے۔

عدالتیں نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ کرینگی

مصنوعی ذہانت سمٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں حکومت تاخیر نہیں کر ر ہی۔اسحق ڈار ، حسین اور حسن نواز بھی وطن واپس نہیں آئے۔

شہباز شریف،مریم نواز اور خواجہ آصف نواز شریف کا مقام حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت کے بعد تین ہزار قیدیوں نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

ادھرمسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کے حوالے سے شورٹی بانڈ پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔وزارت داخلہ نے نوازشریف کو سفرکرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف کو 4ہفتے کیلئے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے ، انہیں8ملین پائونڈ، 25ملین ڈالر اور1.5ارب روپے کے بانڈز جمع کرانے ہونگے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کو ون ٹائم اجازت دی جارہی ہے ،اب وہ بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کو صرف ایک بار کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی

نواز شریف نے حکومت کو پھرمشکل میں ڈال دیا

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے ،اب نواز شریف اور ان کی ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد انڈیمنٹی بانڈز کا بندوبست کرکے وزارت داخلہ کو فراہم کریں۔

انہوں نے کہا نواز شریف کی طبیعت اگر ٹھیک نہ ہو تو قیام میں توسیع کی درخواست دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا ہماری دعا نواز شریف کے ساتھ ہے کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہوکر واپس آئیں۔

(1039 بار دیکھا گیا)

تبصرے