Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مس انٹرنیشنل کا تاج تھائی حسینہ کے سر سج گیا

قومی نیوز جمعرات 14 نومبر 2019
مس انٹرنیشنل کا تاج تھائی حسینہ کے سر سج گیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں سجے مس انٹرنیشنل کے مقابلے میں پہلی بار ایک تھائی حسینہ نے مس انٹرنیشنل کا تاج سر پر سجا لیا۔

ایونٹ میں دیس دیس کی 82حسینائوں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے لیکن 25سالہ فارماسسٹ سریتھورن بنٹ مس انٹرنیشنل کا تاج سر پر سجا کریہ مقابلہ جیتنے والی پہلی تھائی حسینہ بن گئیں۔

18سالہ حسینہ ”مس یونیورس کمبوڈیا“بن گئیں

دوسرے نمبر پر میکسیکو جبکہ تیسرے نمبر پر یوگنڈا کی حسینہ رہی۔ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹی وی پر بھی لاکھوں افراد نے اس ایونٹ کو دیکھا۔

(1860 بار دیکھا گیا)

تبصرے