Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈیل اسٹین پہلی بار پی ایس ایل کھیلیں گے

قومی نیوز جمعرات 14 نومبر 2019
ڈیل اسٹین پہلی بار پی ایس ایل کھیلیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 5 میں انٹرنیشنل اسٹارز کی کہکشاں جگمگانے کو تیار ہے، دنیا بھر سے کئی نامور کرکٹرز شرکت کریں گے، مکمل فہرست 21 نومبر کو رجسٹریشن ونڈو بند ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی پہلی بار پی ایس ایل 5 میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقی پیسر سمیت 28 غیرملکی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے

آسٹریلیا کیخلاف سیریز ،تجربات کی لیبارٹری

غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیے ونڈو21 نومبر کو بند ہونے کے بعد مکمل فہرست جاری کردی جائے گی۔آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں

ڈیل اسٹین دیگر 5 میں سے کسی ایک فرنچائز میں شامل ہوں گے، ہاشم آملا، معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید نے بھی رجسٹریشن کرلی ہے

8 ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 کھلاڑیوں میں سے 7 انگلینڈ، 6 جنوبی افریقہ، 5ویسٹ انڈیز، 3،3 آسٹریلیا اور افغانستان ، 2 سری لنکا اور ایک ایک نیوزی لینڈ، نیپال سے ہے۔

ابھی تک پلاٹینم کٹیگری میں دستیابی ظاہر کرنے والے غیرملکی کرکٹرز میں افغانستان کے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلوی ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین، انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے، نیپالی سندیپ لامی چانے، نیوزی لینڈ کے کولن منرشامل ہیں

’’دی ہنڈریڈ ‘‘لیگ، 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگ سکی

جنوبی افریقی کے ہاشم آملا، جے پال ڈومینی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر، سری لنکن کے اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا، ویسٹ انڈین کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ بھی پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہیں۔

(1550 بار دیکھا گیا)

تبصرے