Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیا پاکستان ہاﺅسنگ، ساڑھے 17لاکھ درخواستیں موصول

قومی نیوز بدھ 13 نومبر 2019
نیا پاکستان ہاﺅسنگ، ساڑھے 17لاکھ درخواستیں موصول

اسلام آ باد(قومی اخبارنیوز) نیاپاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے17لاکھ 50ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں

ترجمان نادرا کے مطا بق درخواست فارم 15نومبر 2019تک وصول کئے جائینگے، اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں

دس لاکھ سے زائد افراد نے بذریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا 672 خواجہ سراﺅں نے رجسٹریشن کی ہے اور 137,859 افراد ایسے ہیں جن کا تعلق کچی آ بادی سے ہے۔

ایم ایل ون کو واپس ٹریک پر لانے کی تیاریاں

نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں 25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080 مطلقہ (طلاق یافتہ) خواتین نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے جبکہ 483,359ایسے افراد ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ لاہور میں 2لاکھ سے زائد افرادنے رجسٹریشن کرائی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں 173,161 لاکھ افراد،ضلع ملتان میں 71,586افراد، بہاولپور میں 54,773 افراد اور پشاور میں 41,464 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

(1987 بار دیکھا گیا)

تبصرے