Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ابھی نندن کے سامان کی پی اے ایف میوزیم میں نمائش

قومی نیوز بدھ 13 نومبر 2019
ابھی نندن کے سامان کی پی اے ایف میوزیم میں نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا سامان اور اس کے تباہ کئے گئے طیارے کی باقیات نمائش کے لیے پیش کردیں۔

پاک فضائیہ نے پی اے ایف میوزیم ابھی نندن گیلری ہر خاص و عام کے لیے کھول دی ہے۔ اس حصے میں ابھی نندن کا باوردی مجسمہ، اس کے زیر استعمال نقشے، گھڑی اور دیگر سامان کے علاوہ اس کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں۔

پاکستانی چائے ابھی نندن کو بھاگئی

رواں سال 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دوبھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیرمیں گرا تھا۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

(1103 بار دیکھا گیا)

تبصرے