Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آ سٹریلیا نے پاکستان کودھوڈالا

ویب ڈیسک هفته 09 نومبر 2019
آ سٹریلیا نے پاکستان کودھوڈالا

پرتھ(ویب ڈیسک) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آ سٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔پاکستان اور آ سٹریلیا کے درمیان جاری 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے

 

آ سٹریلیا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

آ سٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر قومی ٹیم نے صرف 107 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آ سٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آ غاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا۔دونوں اوپنرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا 107 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 11.5 اوورز میں پورا کرلیا۔ آ سٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 48 اور ایرون فنچ نے 52 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آ غاز امام الحق اور کپتان بابراعظم نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور صرف 15 رنز پر کپتان بابراعظم 6 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر آوٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ون ڈاؤن آ نے والے محمد رضوان بھی بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

 

پاکستان کی تیسری وکٹ 22 رنز پر گری جب اوپنر امام الحق 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، چوتھے آ ؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جنہوں نے صرف 8 رنز بنائے جب کہ 69 کے مجموعی اسکور پر ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے خوشدل شاہ بھی 8 رنز بناکر چلتے بنے۔قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا سوائے افتخار احمد کے جنہوں نے 45 رنز بنائے، عماد وسیم بھی صرف 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاداب خان ایک رن ہی بناسکے، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 106 رنز ہی بناسکی۔

(2088 بار دیکھا گیا)

تبصرے