Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیپلز پارٹی خود حکومت گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے

ویب ڈیسک بدھ 06 نومبر 2019
پیپلز پارٹی خود حکومت گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے

کراچی(قومی اخبار نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے دھرنے میں شمولیت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی اکیلے ہی حکومت گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کسی کے کندھوں پر سوار نہیں ہونا چاہیے

احتجاجی تحریک کیلئے پیپلز پارٹی کی پہلی کوشش ناکام

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کارکنان سے رائے مانگی تھی۔ ملتان کے بلاول ہائوس میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، سندھ سے اسلام آباد تک آزادی مارچ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی،اس موقع پر بلاول نے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کارکنان سے رائے مانگی جس پر کارکنوں نے رائے دی کہ پیپلز پارٹی کو کسی کے دھرنے میں شرکت نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ پی پی حکمرانوں کے خلاف جب بھی نکلی ہے، اکیلی نکلی ہے اور پیپلز پارٹی خود حکومت گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(898 بار دیکھا گیا)

تبصرے