Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماورا حسین کی نئی کامیڈی فلم کی تیاری

ویب ڈیسک بدھ 06 نومبر 2019
ماورا حسین کی نئی کامیڈی فلم کی تیاری

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے ماورا حسین کے ہمراہ کامیڈی فلم میں انٹری کی تیاریاں مکمل کر لیں۔’’رانگ نمبر‘‘، ’’رانگ نمبر ٹو‘‘ اور ’’مہرالنساء لو یو‘‘ جیسی کامیاب کامیڈی فلمیں بنانے والے اداکار و ہدایت کار یاسر نواز ایک بار پھر کامیڈی اور تھرل سے بھرپور فلم کے ساتھ آ رہے ہیں،

ادکارہ ماہرہ خان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

 

 

کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور اس فلم میں چھوٹی اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے فیروز خان مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ اْن کے ہمراہ ماورا حسین بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ ئیں گی۔یاسر نواز نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی آ نے والی اس کامیڈی فلم میں فیروز خان اور ماورا حسین مرکزی کردار میں نظر آ ئیں گے جب کہ مجھ سمیت جاوید شیخ اور احمد حسن معاون کا کردار ادا کریں گے۔

 

یاسر نواز نے فیروز خان کی کاسٹ کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس کردار کے لئے بالکل موزوں ہیں۔ اور جہاں تک اداکارہ کی بات ہے تو میں ہمیشہ ہر فلم میں نئی اداکارہ کو سامنے لانے کے حق میں ہوں کیوں کہ اس سے قبل میں اپنی فلموں میں سہائے علی آ برو، ثناء جاوید اور نیلم منیر کے ساتھ کام کر چکا ہوں اس لئے اس فلم میں ماورا حسین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(730 بار دیکھا گیا)

تبصرے