Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صرف 9 منٹ میں 6 کلو وزنی برگر کھائیے

ویب ڈیسک هفته 02 نومبر 2019
صرف 9 منٹ میں 6 کلو وزنی برگر کھائیے

بینکاک(ویب ڈیسک) دنیا کے بڑے بسیار خوروں (پیٹوؤں) کے لئے ایک اہم اعلان ہوگیا کہ وہ 6 کلوگرام وزنی برگر کو اگر 9 منٹ میں چٹ کرسکتے ہیں تو اس کے بدلے انہیں 330 ڈالر یعنی 50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی

اس انعام کی کہانی بھی دلچسپ ہے کہ ہر کیلوری کے بدلے ایک ’’تھائی بھات‘‘ دیا جائے گا یعنی 10 ہزار کیلوری والے اس برگر کو کھانے کے بعد آ پ 10 ہزار ’’بھات‘‘ کے حق دار ہوں گے۔یہ چیلنج بینکاک کی مشہور برگر دکان کرِس اسنیکس اینڈ برگرز نے دیا ہے۔ اس برگر میں خنزیر یا بڑے کا گوشت اور آ ٹا بھرا گیا ہے۔

 

ساتھ میں پیاز، مایونیز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔کمپنی کے مالک کومڈیک کونگسوان نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا برگر ہے اور اسے کھانے کیلئے لوگ ہر روز آ رہے ہیں لیکن کوئی بھی مقررہ وقت میں اسے ختم نہیں کرسکا۔اگر آ پ برگر کھانے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کی رقم ادا کرنا ہوگی جس میں بیف برگر کی قیمت 82 ڈالر اور خنزیر برگر کی قیمت 115 ڈالر رکھی گئی ہے۔

(110 بار دیکھا گیا)

تبصرے