Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تیز گام میں 65زندہ جل گئے

ویب ڈیسک جمعرات 31 اکتوبر 2019
تیز گام میں 65زندہ جل گئے

رحیم یا رخان (قومی اخبار نیوز)کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی‘ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر بہاولپور باقر حسین کے مطابق 65 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق آگ نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

وزیر ریلوے شیخ رشیدمیڈیا پر برس پڑے

مسافر ٹرین میں سلنڈر سے انڈے بوائل کررہے تھے کہ اچانک آگ بھڑ ک اْٹھی، متعدد افراد نے کود کر جان بچائی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے مطابق ٹرین کی اکانومی کلاس میں آگ لگی۔ تبلیغی جماعت کے لوگ اجتماع میں جارہے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ زیادہ ہلاکتیں مسافروں کی چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں جبکہ شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھاریاں اور ملتان میں برنس یونٹس ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اْن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے دو سلنڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں،مسافروں کی غلطی ہے۔

 

 

مسافر ٹرین میں سلینڈر کیسے لے کر پہنچے ، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ آفیسر باقر حسین کا کہنا ہے کہ دو بو گیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے جبکہ تیسری بوگی کی آگ کی شدت میں بھی کمی آگئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق جلی ہوئی بوگیاں الگ کر کے متاثرہ تیز گام کو روانہ کر دیا گیا ہے۔سی ای او ریلوے اعجاز احمد نے بتایا کہ متاثرہ بوگیوں میں دو اکنامی اور ایک بزنس کلاس بوگی ہے۔

 

 

اْن کا کہنا ہے کہ حادثے سے کوئی ٹریک متاثر نہیں ہوا، ٹرینیں چل رہی ہیں۔ ڈی سی اور ریلویز کراچی جنید اسلم کا کہنا ہے کہ تیز گام کی 3، 4 اور5 نمبر کی بوگی میں آگ لگی۔ تینوں متاثرہ بوگیوں کے زیادہ ترٹکٹ ایک ہی مسافر کے نام پر بک کرائے گئے تھے۔ جنید اسلم نے کہا کہ ایک ہی مسافر کے نام پر ٹکٹ جاری ہونے سے انفرادی نام نکالنے میں مشکل ہورہی ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ انہیں تبلیغی جماعت اور دیگر مسافروں کے حادثے پر بہت رنج ہے۔شہباز شریف نے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آگ پر قابوپالیا گیا‘ پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے‘ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں‘ آرمی ہیلی کاپٹر سے زخمیوس کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

(897 بار دیکھا گیا)

تبصرے