Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی اورحیدرآبادمیں مکمل شٹر ڈائون

ویب ڈیسک منگل 29 اکتوبر 2019
کراچی اورحیدرآبادمیں مکمل شٹر ڈائون

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت کی تاجر دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف آج کراچی میں تاجروں کی مکمل شٹر ڈائون ہڑتال سے معاشی پہیہ جام ہوگیا‘ جوڑیا بازار ‘ کھارادر ‘ ڈینسو ہال ‘ آرام باغ‘ جامع کلاتھ ‘ الیکٹرونکس مارکیٹ ‘ موٹر سائیکل مارکیٹ ‘ صرافہ بازار ‘ صدر بوہری بازار ‘ حیدری مارکیٹ سمیت کراچی کی ساڑھے 5 ہزار مارکیٹوں میں کاروبار بند ہے۔

120 تاجر تنظیمیں متحد،کل سے دوروزہ شٹر ڈاؤن

 

تاجروں نے 2 روزہ ہڑتال کے بعد مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا‘ تاجروں کے مطابق ایف بی آر سے ڈیڈ لاک برقرار ہے ‘ آئی ایم ایف کے دبائو پر حکومت تاجروں سے مذاکرات پیش کررہی ہے‘ آج صبح الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کے مطابق شہر میں 500 سے زائد الیکٹرونکس مارکیٹیں بند ہیں‘ انہوںنے کہا کہ ایف بی آر نے شناختی کارڈ والی شر ط بھی ختم نہیں کی ہے ‘ جامع الائنس کے صدر شیخ ارشاد اور جنرل سیکریٹری شیخ خالد نور کے مطابق جامع الائنس کی 100 سے زائد مارکیٹوں میں شٹر ڈائون رہے گا۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کے خلاف پہلی بار تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔

 

کسی تاجر تنظیم نے ہڑتال کی مخالفت پیش کی ہے۔ تاجروں کے مطابق کاروبار تباہ ہوگیاہے‘ ایف بی آر تاجر دشمن ادارہ بن گیاہے‘ تاجروں نے کہا کہ ہڑتال کے فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ ہمارا سیاسی ایجنڈا 2 روزہ ہڑتال کے بعدبھی معاملات حل نہیں ہوئے تو تاجر دمادم مست قلندر کرتے ہوئے ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے‘ تاجروں کی ہڑتال کے بعد آئل ٹینکرز اور ڈیلر ایسوسی ایشن اور آئل ٹینکرز ڈرائیور ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیاہے‘

 

آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت بھی ہوسکتی ہے‘ قبل ازیں ہڑتال کے موقع پر کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی کے خدشے کے باعث سندھ بھر میں پولیس کو بھی الرٹ کیاگیاہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی تاجروں کی ہڑتال ہے‘ حیدرآباد ‘ لطیف آباد ‘ قاسم آباد کے تجارتی مراکز بند ہیں‘ ریشم بازار ‘ شاہی بازار ‘ مارکیٹ ٹاور ‘ صرافہ بازار ‘ کینٹ بازار‘ اناج منڈی ‘ لیاقت کالونی بازار سمیت پھلیلی ‘پریٹ آبادکے تجارتی مراکز بندہیں‘ جبکہ تاجر اتحاد حیدرآباد کے صدرمحمود علی راجپوت نے حیدرآباد کی 50 سے زائد تاجر انجمنوں کے رہنمائوں کے ہمراہ شہر کے تجارتی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا اور تاجروں کی جانب سے تجارتی مراکز کی مکمل تالا بندی پر تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 

انہوںنے کہا کہ تاجروں کی یکجہتی ہمارے مضبوط اتحاد کی ضمانت ہے‘ انہوںنے کہا کہ حکومت تاجر دشمن فیصلوں سے باز رہے۔ ایسا نہ ہوکہ حکومت کو گھر جانا پڑے۔ دوسری جانب انجمن تاجراں حیدرآباد کے صدر سلیم حسین وہرہ لطیف آباد بزنس فورم کے صدر اویس خان نے بھی تاجر رہنمائوں کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا اور تاجر برادری کی جانب سے مکمل ہڑتا ل پر ر مبارکباد دی۔ انہوںنے کہا کہ ہڑتال کے موقع پر تاجروں کی یکجہتی کامیابی کی ضامن ہوگی۔ ہڑتال کے موقع پر حیدرآباد لطیف آباد کی مارکیٹوں میں حکومت کے خلاف بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔

(1300 بار دیکھا گیا)

تبصرے