Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹریفک جام سے بچنے کا بہترین طریقہ چیونٹیوں سے سیکھئے!!

ویب ڈیسک پیر 28 اکتوبر 2019
ٹریفک جام سے بچنے کا بہترین طریقہ چیونٹیوں سے سیکھئے!!

پیرس(قومی اخبارنیوز) چیونٹیاں کہنے کو تو کیڑے مکوڑوں میں شمار ہوتی ہیں لیکن یہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بے مثال نظم و ضبط کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں

ٹریفک جام میں پھنسےشہریوں سےلوٹ مار

جو ان کی چھوٹی بڑی بستیوں (کالونیوں) سے لے کر ہجوم کی صورت میں ایک سے دوسری جگہ حرکت کرنے تک میں دکھائی دیتا ہے۔کسی جگہ سے گزرنے والی چیونٹیوں کی تعداد چاہے کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو، مگر نہ وہ ایک دوسرے کا راستہ روکتی ہیں اور نہ ہی ان کی آ مد و رفت میں ٹریفک جام کا کوئی مسئلہ ہوتا ہے۔لیکن ایک معمولی سا کیڑا یہ غیرمعمولی کام کیسے کرلیتا ہے؟ یہ جاننے کیلیے فرانسسیسی اور امریکی سائنسدانوں نے کچھ دلچسپ تجربات کیے۔ انہوں نے ’’ارجنٹینا اینٹس‘‘ کہلانے والی ننھی منی چیونٹیوں کو مختلف تنگ اور چوڑے راستوں سے گزار کر ان کی حکمتِ عملی کا مشاہدہ کیا۔اس تجربے کیلیے انہوں نے ارجنٹینا چیونٹیوں کی ایک کالونی سے کچھ فاصلے پر چیونٹیوں کے کھانے کی کچھ چیزیں رکھ دیں جبکہ اس جگہ تک صرف ایک چھوٹا سا پل عبور کرکے ہی پہنچا جاسکتا تھا۔ تجربے کی غرض سے 5 ملی میٹر، 10 ملی میٹر اور 20 ملی میٹر چوڑے مختلف پل بنائے گئے جن پر ایک وقت میں 400 سے لے کر 25600 چیونٹیوں کی گنجائش تھی۔ 170 مرتبہ دوہرائے گئے ان مشاہداتی تجربات میں طاقتور کیمرا استعمال کرتے ہوئے تمام مناظر فلمائے گئے۔جب ان تمام مناظر کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جگہ تنگ ہو یا کشادہ، وہاں سے گزرنے والی چیونٹیوں کی تعداد کم ہو یا زیادہ، کسی بھی صورت میں ان کی آ مد و رفت بڑے ہموار انداز سے جاری رہتی ہے۔ اس کے برعکس، اگر کسی سڑک پر گنجائش کے اعتبار سے صرف 40 فیصد جگہ پر بھی گاڑیاں آ جائیں تو ٹریفک آ ہستہ ہونے لگتا ہے اور اس سے زیادہ بڑھنے پر بتدریج ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔

(100 بار دیکھا گیا)

تبصرے